اومی کرون کی شدت

اسلام آباد (نمائندہKN) کرونا کی پانچویں لہر تیزی سے بڑھنے لگی۔ کراچی سب سے زیادہ متاثر۔ لاھور،اسلام آباد ،گوجرانوالہ ، میر پور آزاد کشمیر اور پشاور سمیت کئی شہروں میں شرح ٪10 سے زیادہ ھونے پر پابندیوں کا اطلاق۔ سکولوں میں حاضری پچاس فیصد کر دی گئی۔ 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگوانا ضروری قرار ۔ عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال ضروری ۔ شادی کی تقریبات کھلی جگہ منعقد کرنے اور صرف ویکسین شدہ 300 افراد کی شرکت تک محدود ۔ تاھم فلحال کاروباری سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ یاد رھے کہ جن لوگوں نے ویکسین لگوائی ھے انکو ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی نسبت اومی کرون سے خطرہ کم ھے۔ یکم جنوری سے کرونا وائرس کے خلاف ویکسین بوسٹر کے نام سے ایک ڈوز بھی لگوانا ضروری ھے۔ جن افراد نے پہلی ڈوز مکمل کروالی ھے ۔وہ بوسٹر ضرور لگوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔