W H O ایمبولینس

اسلام آباد ( نمائندہ KN) ولڈ ھیلتھ آرگنائزیشن نے آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول کے قریب کے ھسپتالوں کو عوام کی سہولت کیلئے جدید ترین ایمبولینس گاڑیاں دیں ۔ ولڈ ھیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پلیتھا ماھی پالا نے 6 ایمبولینس 2 کولڈ چین وہیکلز اور جدید ترین طبی سامان آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبد القیوم خان نیازی کے سپرد کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ ڈاکٹر آفتاب حسین ، پرووینشل پروگرام مینجر ای پی آئی پروگرام آزاد کشمیر ڈاکٹر عبد السّتار خان عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دوسری جانب وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کھوئیرٹہ میں ھسپتال کے عملہ کو ایمبولینس گاڑی حوالے کی۔ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال جہلم ویلی کے پاس 1990 کی ایک پرانی تقریباً ناکارہ دھکہ سٹارٹ ایمبولینس گاڑی ھے جو اکثر ھنگامی حالت میں ساتھ چھوڑ دیتی ھے۔

عوام علاقہ ضلع جہلم ویلی جو دو بڑے سرحدی لائن آف کنٹرول ایریا چکوٹھی سیکٹر اور لیپہ ویلی سیکٹر سے تعلق رکھتے ھیں نے وزیراعظم سردار عبد القیوم خان نیازی اور وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی سے مطالبہ کیا ھے کہ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال جہلم ویلی جو دیگر ضروری سہولیات سے بھی محروم ھے کو ڈبلیو ایچ او کی فراھم کردہ ایمبولینس گاڑی فراہم کر کے عوامی مطالبے کا احترام اور ضرورت مند مریضوں کی ضرورت کا خیال رکھتے ھوئے نظر کرم فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔