ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ملاقات

ھٹیاں بالا(نمائندہ KN) ضلع جہلم ویلی میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر مستند حکیموں کے خلاف سخت اقدامات کئے جارھے ھیں ۔ پسماندہ علاقوں میں بیٹھے نان پروفیشنل بغیر مستند ڈاکٹر کے نسخہ جات جو ادوایات سیل کرتے اور اپنی دانست کے مطابق انجکشن اور ڈرپس وغیرہ لگا کر دونوں ھاتھوں سے سادہ لوح عوام کو لوٹنے میں مصروف ھیں ۔اور اس بہیمانہ عمل کے نتیجہ میں کئی لوگ معذور بھی ھوچکے ھیں ۔ انکے خلاف قانون کے مطابق گھیرا تنگ کیا جارھا ھے۔ عوام کو بلا ضرورت ان نان پروفیشنل عطائیوں سے علاج کروانے سے گریز کرنا چاھیے ۔اور زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل کرنے کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال سے رجوع کرنا چاھیے ۔ یونین کونسل سیناں دامن اور یونین کونسل کھلانہ سے اس حوالے سے بہت ساری شکایات موصول ھوئی ھیں۔ جن کی روشنی میں باضابطہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارھی ھے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ضلع جہلم ویلی محترمہ ڈاکٹر نورین اکبر نے سی ای او کشمیر نیوز گروپ آف میڈیا آغا السید منور حسین کاظمی سے گفتگو کے دوران کیا۔ جنہوں نے ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر محترمہ نورین اکبر سے انکے آفس میں ملاقات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے