سفاک قاتل نے بیوی کو قتل کر دیا

مظفرآباد (نمائندہKN) سفاک قاتل پولیس ملازم ظفر جاوید نے اپنے معصوم بچوں کی ماں کو اپنے جنون کی بھینٹ چڑھاتے ھوئے گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریشیاں ضلع جہلم ویلی سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر پولیس کے ڈرائیور ظفر جاوید نے مظفرآباد میں اپنے گھر پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ بچوں کو کمرے میں بند کر کے خود سٹی پولیس سٹیشن میں گرفتاری دے دی۔ تا حال اصل حقائق سے پردہ نہیں اٹھایا جا سکا۔معصوم بچوں کو متعلقہ پولیس نے تالا توڑ کر کمرے سے خوفزدہ حالت میں برآمد کر لیا۔ حقائق کچھ بھی ھوں بہر حال جنونی قاتل کو قرار واقعی انجام تک پہنچنا چاھئیے۔ یاد رھے گزشتہ دنوں بھی ریشیاں سے تعلق رکھنے والے ایک جنونی سفاک باپ نے اپنے بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے