سکائی ویز سروس

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سکائی ویز ٹرانسپورٹ سسٹم کی گاڑیاں بہت اچھی ھیں آرام دہ سیٹیں الیکٹرانک انٹرٹینمنٹ ان ٹائم سفر جیسی سہولیات تو بہر حال ھیں۔لیکن گاڑی نمبر CAE 4156 جو لاھور نیازی اڈہ سے شام 6 بجے اسلام آباد کیلئے نکلتی ھے۔ اسکے ساتھ عملے میں ڈرائیور اور بس ھوسٹر نہایت بد اخلاق اور بدتمیز ھے۔ مسافروں کے ساتھ انتہائی غیر مہذب رویہ اختیار کیا جاتا ھے اگر کوئی مسافر کوئی بات یا سوال کر دے تو اسکی حت المقدور تزلیل کی جاتی ھے۔اور عملے کےدونوں افراد مل کر جھگڑنے کی کوشش کرتے ھیں۔ دریں اثناء فورڈ انٹرٹینمنٹ ایریا کلرکہار میں ریسٹ کے بعد گاڑی کا بورڈ تبدیل کیا جاتا ھے۔ لاھور /اسلام آباد والا بورڈ تبدیل کر کے سرگودھا/اسلام آباد کا بورڈ لگایا جاتا ھے۔ جو ٹول پلازہ کلر کہار پر نہ جانے کیا بحث مباحثہ کے بعد کلیئر ھو کے نکلنے کے فوراً بعد پھر وھی اصلی بورڈ آویزاں کیا جاتا ھے۔ اس ساری کارروائی کے پیچھے کیا عزائم کار فرما ھوتے ھیں کوئی خبر نہیں کیونکہ اگر کوئی مسافر معلومات کی غرض سے دریافت کرنے کی کوشش کرے تو عملہ ڈانٹ کے اسے خاموش کرا دیتا ھے۔ یہ آنکھوں دیکھی سٹوری ھے۔ سکائی ویز ٹرانسپورٹ سروس اس مشکوک عارضی بورڈ چینجنگ اور مسافروں کے ساتھ بداخلاقی کا نوٹس لے اور باقاعدہ انکوائری کے بعد عوام کیلئے پبلش کرے تو بہتر ھوگا ورنہ اس سروس کی بدنامی کیلئے یہی ہتھکنڈے کافی ھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے