ھفتہ صفائی مہم

ھٹیاں بالا (نمائندہ) آزاد کشمیر بھر میں ھفتہ صفائی زور وشور سے منایا جارھا ھے۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی بھی پیش پیش اور متحرک نظر آئی۔ افتتاحی تقریب اور واک مرکزی بازار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھٹیاں بالا میں ڈپٹی کمشنر سردار طارق خان کی نگرانی میں منعقد ھوئی۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کے علاوہ سول سوسائٹی پرائیویٹ سکولز ودیگر فلاحی تنظیمات نے حصہ لیا۔ دیگر قصبوں میں بھی اس سلسلے کو باقاعدہ طور پر جاری رکھا گیا ھے۔ چناری میں تحصیلدار مال ھٹیاں بالا سردار راشد خان کی نگرانی میں صفائی مہم کے سلسلہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا ۔ تحصیل چکار میں اسسٹنٹ کمشنر شوکت گیلانی کی زیر نگرانی مہم کا آغاز کیا گیا۔اس مہم کو فقط روائتی طور پر ایک ھفتہ تک معدود نہ رکھا جائے بلکہ بلدیہ اور ٹاؤن کمیٹیوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ ھر ھفتے صفائی کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں اس طرح یہ تسلسل برقرار رکھا جاسکتا ھے اور نصف ایمان کو اپنا کر سنت کی پیروی کی جاسکتی ھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے