جلوس چہلم شہدائے کربلا

 


ھٹیاں بالا ( کشمیر نیوز گروپ آف میڈیا ) ضلع جہلم ویلی کا مرکزی ماتمی چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے کا جلوس علم، ذولجناح اور تازیہ کچھا سیداں میں اختتام پذیر ھو گیا۔ کثیر تعداد میں سادات و مومنین عزاداروں نے شرکت کی اور فضائل و مصائب اھلبیت علیھم السلام سننے کی سعادت حاصل کی۔ شیعہ علماء و ذاکرین نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السّلام پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ضلع بھر کی ماتمی سنگتوں نے ماتم داری میں حصہ لیا۔ جلوس کی نگرانی پر معمور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمال زمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سردار طارق خان، اسسٹنٹ کمشنر سردار عبد القادر خان، ایس پی سردار ریاض خان مغل وقتاً فوقتاً نگرانی کرتے رھے۔ ایس ایچ او سٹی راجہ عنصر سجاد، ایس ایچ او چناری اپنی نفری سمیت موجود رھے۔ شہری دفاع، فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے زمہ داران بھی مستعدی سے اپنی زمہ داری نبھاتے رھے اور پرامن طور پر جلوس اختتام پذیر ھوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے