راجہ یاسر علی خان

ھٹیاں بالا

راجہ یاسر علی خان سب انسپکٹر ایس ایچ او چکار ایک فرض شناس پولیس آفیسر ، عوام دوست اور ملن سار انسان۔

یوم عاشور چناری کی طرف جلوس کی پیش قدمی روکنے والی پولیس نفری کا حصہ تھے۔ توقع کی جاسکتی ھے کہ انہوں نے شرکاء جلوس کو پر امن رھنے اور آگے نہ بڑھنے کی تلقین کی ھوگئی اور شرکاء جلوش کو ٹھنڈے دل و دماغ سے معاملات کو سلجھانے کیلئے کوشش بھی کی ھوگی۔ مگر حالات کو کنٹرول نہ کر پانے کے سبب کشیدگی کا ماحول پیدا ھوا چہ جائیکہ دونوں اطراف سے لوگ زخمی ھوئے۔ تاھم راجہ یاسر علی خان شدید زخمی ہوئے ۔ ھم انسے دلی ھمدردی رکھتے ھیں اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ھیں۔ اس سارے واقعے میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور نا اھلی صاف نظر آتی ھے۔ اگر انتظامیہ بروقت کارروائی کرتی اور شر پسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آتا تو قطعی طور پر حالات کنٹرول سے باھر نہ ھوتے اور نوبت اس مقام تک نہ آتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے