پریمی گرفتار

ھٹیاں بالا

پریمی جوڑا رنگ رلیاں مناتے ھوئے سٹی پولیس ھٹیاں بالا کے ھتھے چڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہزاد خان ولد زاھد خان ساکن مردان جو ھٹیاں بالا میں بوٹ چپل کا کاروبار کرتا ھے۔ قرت العین دختر محمد سدھیر ساکن کنیری لانگلہ دونوں ملزمان شہزاد خان کے رھائشی کمرہ میں خواھش شیطانی کی تکمیل کی غرض سے موجود تھے معتبر ذرائع کی اطلاع پر تھانہ پولیس سٹی نے بروقت کارروائی کرتے ھوئے چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزم شہزاد خان کے خلاف زیر دفعہ اے زیڈ 18 مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ھے۔ ملزمہ کا میڈیکل ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال سے کروایا جارھا ھے۔ تاھم عوام علاقہ اس بے حیائی کی واردات سے شرمندہ اور نالاں ھیں اور ایسے اوباش غیر ریاستی عناصر کو ریاست میں کاروبار اور رھائش رکھنے سے انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اور دوسری جانب والدین کو اپنی بہو بیٹیوں کو بلا وجہ اکیلی بازاروں میں جانے اور آوارہ گردی سے گریز کی پالیسی اپنانے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ ورنہ ایسے بے حیائی اور بے غیرتی کے واقعات روزمرّہ کا معمول بھی بن سکتے ھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے