محرم الحرام ھماری زمہ داری

ماہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ اور پیغمبرِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے نواسے امام حسین علیہ السّلام کی دین اسلام کی خاطر لازوال قربانیوں کی داستان امت مسلمہ کو دین خدا اور اسلوب کائنات کی تخلیق کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کا درس دیتا ھے۔ اس حوالے سے بحیثیت مسلمان ھماری گو نہ گوں زمہ داریاں ھیں۔ ملت اسلامیہ میں مذھبی حوالوں سے مختلف عقائد ، مسالک اپنے عقیدے کے مطابق  صدیوں سے عبادات وغیرہ کرتے چلے آئے ھیں۔ جیسا کہ شیعہ اثناء عشری محرم الحرام میں مجالس و جلوس کے ذریعے واقعہ کربلا کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں تک اپنے مذھبی عقیدے کے مطابق اس پیغام کو منتقل کر رھے ھیں۔ پوری مسلمان ملت امام حسین علیہ السّلام کی عظمت، انکے مقام جو انہیں نانا حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے عطا ھوا سے واقف اور اسکی معتقد ھے اور ماہ محرم الحرام کے احترام اور امام عالی مقام کی بے مثال قربانیوں پر نازاں بھی۔ ھر مسلمان اپنی اپنی علمی، عقلی اور عقیدہ کی روشنی اور استطاعت کے مطابق ایام عزا محرم الحرام میں امام عالی مقام کے ساتھ اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتا ھے۔ اورکیوں نہ کرے انکی محبت ھی ذریعہ نجات ھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے